Breaking News

6/recent/ticker-posts

How To Find Your Writing Style by Ahmed Hassan Noori

  How To #Find_Your_Writing_Style_by_Ahmed_Hassan_Noori


How To Find Your Writing Style by Ahmed

 Hassan Noori

رائٹنگ اسٹائل کیا ہے اور کیسے بنایا جاتا ہے؟

جس طرح ایک مشہور فیشن ڈیئزنر کا ایک یونیک رائٹنگ اسٹائل ہوتا ہے،یعنی کہ اس کے اسٹائل کو کوئی دوسرا بندا کاپی نہیں کر سکتا،اس کے جیسا کوئی دوسرا ڈیئزئن نہیں بنایا جاسکتا۔

اب آتے ہیں ایک برینڈ کی طرف کے کیا ہوتا ہے اور اسے کیسے سمجھیں،عام اور سادہ لفظوں میں بات کروں تو برینڈ ایک نشان ہوتا ہے،ایک شناختی علامت جس سے آپ کسی کمپنی یاں چیز کی پہچان کرتے ہیں،برینڈ کی کوئی کاپی نہیں کر سکتا،اگر کوئی کاپی کرتے اس جیسے کوئی چیز بنا بھی لے تو پھر بھی برینڈ برینڈ ہی رہتا ہے،اُسے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کب کہاں اور کس انداز میں اس کی کاپی کر رہا ہے،مثال کے طور پر  مشہور و معروف کمپنیز ایپل،سیم سنگ،مائیکروسافٹ وغیرہ کا نام لیتے ہیں ان کی بنائی اشیا کی لوگ خوب کاپی کرتے ہیں،اور وہ چیزیں آپ کو مارکیٹ سے آنےپونے داموں مل بھی جاتی ہیں جبکہ اصل چیزیں  کاپی نسبت بہت مہنگی ہوتی ہیں اور کم کوانٹی میں بنائی جاتی ہین  لیکن پھر بھی ان کا ایک نام ہے،ان کا نام رہتا۔




اسی  طرح مصنف بھی ایک برینڈ رکھتا ہے جسے کوئی دوسرا کاپی نہیں کر سکتا اگر کوئی کرے بھی تو اُسے فرق نہیں پڑتا یعنی کہ اُس کا مواد اس قدر یونیک اور کلاسیکل ہوتا ہے کہ کاپی ہونے کی صورت میں فوری پتا چلتا ہے کہ یہ مواد فلان بن فلاں مصنف کا ہے اور فلاں تحریر کے فلاں صفحے سے لیا گیا ہے۔
ایسا کیوں ہاتا ہے کہ مصنف کی تحریر پہچان لی جاتی ہے اگر کچھ سین میں نام بھی بدل دیئے جائیں تب بھی یاں کوئی کوئی کسی مشہور مصنف کے لکھنے کے طریقے کو کاپی کرتا ہے تب بھی پہچانہ جاتا ہے؟
 ایسا دو وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے پہلا کہ قاری نے اُس کہانی کو مکمل پڑھا ہوا ہے ساتھ وہ ان کرداروں کے ساتھ اسی دنیا کا واسی بھی رہا ہے یعنی کہ اُس نے حرف با حرف تحریر کو مکمل پڑھا،سرسری سا نہیں؟
دوسرا یہ کہ اُس مصنف کا کوئی ایسا خاص انداز ہے جسے وہ لکھتے وقت اپنی کہانی میں سناتا ہے یعنی کوئی سگنیچر کوئی واٹر مارک جس سے اس کی شناخت کی جا سکتی ہے۔
"Great Writers develop their own signature methods for storytelling and communication."

How To Find Your Writing Style by Ahmed Hassan Noori

انداز تحریر کیا ہے؟

  یونیک انداز تحریر سمجھنے سے پہلے ہمیں جاننا ہو گا کہ انداز تحریر کیا ہے؟

  لکھنے کا انداز ایک مصنف کا اپنے لفظوں کے ذریعے پیغام دوسروں تک منتقل کرنے کا ایک یونیک ذریعہ ہوتا ہے۔ایک مصنف آواز،شخصیت اور مجموعی لہجے سے ایک انداز تخلیق کرتا ہے جسے وہ اپنے متن پر لاگو کرتا ہے،مصنف کا انداز اس پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ کس قسم کی تحریر رہا ہے،وہ کس لیے لکھ رہا ہے لکھنے کا مقصد کیا ہے؟وہ کس مقصد کے تحت لکھ رہا ہے،وہ لوگوں کو کیا پیغام منتقل کرنا چاہتا ہے کس طرح کے سامعین کو انٹریکٹ(اکھٹا) کرنا چاہتا ہے،ایک سادہ سے مثال دیتے ہیں کہ ایک بلاگر کا انداز ایک جنرلسٹ ست مختلف ہو گا ایک جنرلسٹ کا انداز کسی کتاب کے مصنف سے مختلف ہو گا،ایک مصنف کا انداز ایک ناول رائٹر سے مختلف ہو گا ناول رائٹر کا انداز ایک  افسانہ نگار سے مختلف ہو گا لیکن ان سب تحریروں میں مصنف کا اپنا انداز چھلتا ہو گا جس کا مطلب ہے کہ کچھ تو ایسا ہے جس سے وہ اپنی پہچان کرواتا ہے اسے سگنیچر  
  مارکنگ کہتے ہیں،جو کہ یونیک ہوتی ہے اور ہر ایک مصنف کی الگ ہوتی ہے۔


Elements of Any Writing Style

An author’s writing style is defined by two elements:

1.  VoiceVoice is the personality you take on in your writing. It is the point of view through which you’re telling a story.

2.  ToneTone is identified by the attitude that a piece of writing conveys. Writers create tone through elements like word choice, sentence structure, and grammar.



Types of Writing Styles


لکھنے کے انداز کی اقسام؟

تحریر کی بنیادی چار اقسام ہیں۔اگرچہ ایک مصنف اب بھی اپنی تحریر میں اپنے انداز بیان کو شامل کرے گا۔لیکن تحریر کے ہر انداز میں ایک انداز کا کام مختلف مقصد اور سامعین کو جمع کرنا ہوتا ہے جو یہ بتاتا ہے کہ آپ نے اپنی تحریر کو کون سی کتابی شکل میں دینا ہے۔(کاپی کی شکل میں دینا ہے۔

  1. Expository writing

  2. Descriptive writing

  3. Narrative writing

  4. Persuasive writing

How To Find Your Writing Style by Ahmed Hassan Noori 

 

 Descriptive writing

وضاحتی تحریر


  بعض معاملات ایسے ہوتے ہیں کہ جہاں قاری کو تفصیل سے سمجھانا پڑتا ہے،تویل وضاحتوں میں جاتے وضاحت دینا پڑتی ہے،غرض بات کو سمیٹے ہوئے کہتے ہیں کہ قارئین کو کسی موضوع کو مطلع کرنے یا سمجھانے کے لیے ایک وضاحتی تحریری انداز استعمال کریں۔وضاحتی تحریر کی مثال میں تکنیکی تحریر،کاروباری تحریر،کسی حساس موضوع پر تحریر(ناول،کتاب،ناولٹ) جہاں وضاحتوں کی ضرورت ہو،سکول،کالج،یونیوسٹی کے مضامین،اورخبروں کے مضامین شامل ہیں ایسی تحریروں میں وضاحتی انداز اپنایا جاتا ہے۔

 Expository  writing 

تفصیلی تحریری انداز

اس انداز تحریر میں کسی شخص،جگہ یاں چیز کو بیان کرنے کے لیے علامتی زبان اور حسی تفصیلات کا استعمال کرتی ہے تاکہ قارئین کو ان کے ذہن میں تصور بنانے کی اجازت دی جا سکے،یہ تحریری انداز اکثر شاعری میں پایا جاتا ہے جس میں مفصل جامع خوبصورت لفظوں کا استعمال کرتے تحریر کا چند ہی جملوں میں سمیٹ لیا جاتا ہے جبکہ اس کے ترجمہ کافی جامع اور مفصل ہوتا 
ہے۔

Narrative writing 


بیانیہ تحریری انداز

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اس میں کہانی اپنا آپ بیان کرتی ہے کس ردم میں وہ چل رہی ہے کیا بیان کرنا چاہتی ہے،کہانی اپنے قارئین کو کیا سبق دے رہی ہے۔تحریر کی اس صنف کے عناصر عام طور پر وہی ہوتے ہیں جو کہ ناول،افسانے،یاں کسی مختصر کہانی میں پائے جاتے ہیں،جیسے کہ مرکزی کردار،ترتیب،اور پلاٹ، تھیم،وغیرہ بیانیہ انداز بیان اکثر افسانہ نگاری میں بھی استعمال ہوتا ہے اسی لیے افسانے کا ذکر کیا تھا میں نے اب اگر میں اس کی مثالوں پر آؤں The Catcher in the Rye, The Color Purple,  and The Lord of the Rings.وغیرہ شامل ہیں۔

 Persuasive writing

قائلی تحریری انداز  

جب آپ قائل تحریری انداز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تاکہ قارئین کو کسی موضوع پر اپنا موقع اپنانے متاثر کر سکیں۔کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ کوئی ایسی تحریر لکھتے ہیں کہ جس سے قارئین کی ایک کثیر تعداد متفق ہوتی ہے،اس کی مثال کو ایک کرکٹ گیم سے سمجھ لیتے ہیں جس میں پچ بھی آپ کی باہر بھی آپ کا،بال بھی،بالر بھی آپ کا اور وکٹ پر کھڑا پلیئر بھی آپ کا تو کیسے ممکن ہے آپ کی ہار ہو گئی۔اگر حملہ کرنے والا مغرب سے آئے گا تو وہاں پر آپ کا پہرا ہو گا،مشرق سے آئے گا تو وہاں بھی آپ ہی موجود ہوں گئے اسی طرح شمال جنوب کی طرف بھی چاروں طرف سے آپ اپنے آگے ایک مضبوط دیوار تعمیر کریں گئے تو آپ کے پاس پہنچنے والے دشمن کو سامنے سے وار کرنا پڑے گا اس صورت میں مکمل امکان ہے کہ آپ اس کا مقابلہ بخوبی کر لیں گئے۔
اب میں اپنے اسٹائل کی طرف آتا ہوں،میرا قلمی انداز بیانیہ اور وضاحتی ہے,اگر آپ مجھے پڑھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ میری تحریر پر80 فیصد متفق ہوتے ہیں باقی دس فیصد کو تو میں خود متفق نہیں کرتا کیونکہ دنیا میں کچھ منافق و مخالفین نہ ہوں تو مزا نہیں آتا لکھنے میں۔



اسلام علیکم!

اگر آپ میں لکھنے کی صلاحیت ہے  اور آپ نے کوئی تحریر لکھی ہے یا لکھنا چاہتے ہیں  اور یہ خواہش کرتے ہیں کہ دنیا آپ کی تحریر پڑھے ۔ تو ابھی "Classic Novel Mine"  کی ٹیم سے رابطہ کریں۔کلاسک  ناول   مائن”    Classic Novel Mine  ایک ایسا  انٹرنیشنل پلیٹ فارم ہے جو کہ  آپ کی تحریر کو آن لائن پبلش کرتا ہے ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید  ہو سکیں۔  کسی بھی قسم کا  غیر  اخلاقی(بولڈ اینڈ  چیپ  رومینس) ، ناول ، تحریر ،افسانہ ،آرٹیکل ،کالم، شاعری ہماری ویب سائیٹ پر پوسٹ  نہیں کی جائے گئی     سو ایسے لوگ  اس سے دور رہیں  ۔باقی گر آپ ہماری ویب پر  اپنا کوئی بھی ناول، افسانہ ،  ناولٹ، کالم، کوئی آرٹیکل یا شاعری پوسٹ کروانا چاہتے ہیں تو ابھی ہمیں ای میل کریں۔

classicnovelmine@gmail.com

اس کے علاوہ آپ ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 = Classic Novel MineFB Page

FB Group = Classic Novel Mine 


Post a Comment

0 Comments